تھری ایڈیٹس کے سیکوئل میں چوتھے کردار کا اضافہ

تھری ایڈیٹس کے سیکوئل میں چوتھے کردار کا اضافہ

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کی مشہور اور یادگار فلم ‘تھری ایڈیٹس’ کے فلم سازوں نے سیکوئل کے لیے عارضی طور پر ‘فور ایڈیٹس’ کا ورکنگ ٹائٹل منتخب کر لیا ہے ، جس میں مستقبل میں تبدیلی بھی ممکن ہے ۔۔۔

۔رپورٹس کے مطابق اس وقت سکرپٹ کو عارضی عنوان ‘فور ایڈیٹس’ کے تحت تیار کیا جا رہا ہے ، اگرچہ یہ نام حتمی نہیں، لیکن فلم ساز اس مشہور فرنچائز کو اصل تین کرداروں سے آگے بڑھاتے ہوئے ایک چوتھا مرکزی کردار متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فلم کیلئے ایک بڑے سپر سٹار کی تلاش جاری ہے ، جو ‘چوتھا ایڈیٹ’ بن کر کہانی کا حصہ بنے گا، اس نئے کردار کو شامل کرنے کے لیے کہانی میں خاص اور مضبوط عناصر شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ فلم پہلی قسط سے جڑی بھی رہے اور ناظرین کو کچھ نیا بھی پیش کرے ۔ فلم کا سکرپٹ حتمی مراحل میں ہے جبکہ شوٹنگ کا آغاز 2026 میں متوقع ہے ، سیکوئل کی کہانی وہیں سے آگے بڑھے گی جہاں پہلی فلم ختم ہوئی تھی،‘تھری ایڈیٹس’ کے سیکوئل کی ہدایت کاری ایک بار پھر راج کمار ہیرانی کر ینگے ، جبکہ فلم کو ودھو ونود چوپڑا، راج کمار ہیرانی اور عامر خان مشترکہ طور پر پروڈیوس کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں