صبا قمر کااپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر طنزیہ جواب
لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ صبا قمر نے اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر طنزیہ جواب دیدیا، لاہور کی سیشن کورٹ میں صبا قمر کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے۔۔۔
جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی زیب تن کی۔اس تنازع کے دوران صبا قمر نے ایک میگزین ایڈیٹر کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کو ری شیئر کیا، جس میں انہوں نے اداکارہ کادفاع کرتے ہوئے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی اداکار پولیس افسر کا کردار ادا کر رہا ہو تو کیا اس سے یہ توقع کی جائے کہ وہ دلہن کے لباس یا لان کے سوٹ میں نظر آئے ؟ ان کا کہنا تھا کہ کردار ہمیشہ کہانی اور سکرپٹ کے مطابق لباس پہنتے ہیں، نہ کہ کسی کی من گھڑت سوچ کے تحت۔میگزین ایڈیٹر کے اس بیان پر صبا قمر نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ‘‘اوہ خدایا! لگتا ہے آج کل میں بہت زیادہ مشہور ہو گئی ہوں’’ اور ساتھ مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شامل کیے ، جسے سوشل میڈیا صارفین نے خاصا دلچسپ قرار دیا۔