اولمپیئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب گیراج میں ٹریننگ کرنے پر مجبور

اولمپیئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب گیراج میں ٹریننگ کرنے پر مجبور

لاہور (سپورٹس ڈیسک) اولمپیئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب گیراج میں ٹریننگ کرنے پر مجبور ہیں۔ کراچی نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے طلحہ طالب نے کامن ویلتھ اور ایشین گیمز کی تیاری کے لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بہتر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹریننگ اور ۔۔۔

جم کے لیے اچھی سہولت مل جائیں تو وہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیت سکتے ہیں۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے طلحہ طالب نے 2021 ٹوکیو اولمپکس سے شہرت پائی۔ وہ 67کلوگرام کیٹیگری میں پانچویں پوزیشن پا کر اولمپکس سٹار بنے ۔ طلحہ طالب پر چار سال پہلے قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندی کے خاتمے پر حال ہی میں کراچی میں منعقدہ نیشنل گیمز میں طلحہ طالب نے ایک بار پھر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ طلحہ طالب کا کہنا ہے کہ وہ تین سال سے کرائے کے گیراج میں ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکومتی سطح پر سہولیات ملیں تو وہ اب بھی پاکستانی پرچم بلند کر سکتے ہیں۔ چار سال ضائع ہونے کا دکھ ضرور ہے ، لیکن سب کچھ بھول کر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند ضرور کروں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں