لاکھوں کے ڈاکے :نقدی ،زیورات، موبائل فونز لوٹ لئے
نواب ٹائون میں 1لاکھ 80ہزار،شمالی چھائونی میں جمیل سے 1لاکھ 70 ہزار چھین لئے شفیق آباد، لٹن روڈ سے گاڑیاں ، گجرپورہ، بادامی باغ،سول لا ئنز سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، نقدی ،زیورات ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق نواب ٹائون میں حیدر سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبا ئل فون، شمالی چھائونی میں جمیل سے 1لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں ندیم سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹائون میں فیاض سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،مستی گیٹ میں مقدس سے 95ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ شفیق أٓباد اور لٹن روڈ سے گاڑیاں جبکہ گجرپورہ ،بادامی باغ اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔