شمالی چھاؤنی :دو بہنوں کی موت پولیس نے خودکشی قرار دیدی

شمالی چھاؤنی :دو بہنوں کی موت پولیس نے خودکشی قرار دیدی

کرن اور مریم نے مالی مشکلات سے دلبرداشتہ ہو کر یہ اقدام اٹھایا ، والد دودھ کا کام کرتا دونوں بہنیں گھروں میں کام کاج کر کے روزی روٹی کماتی تھیں، پولیس کی تحقیقات مکمل

لاہور(دنیا نیوز ، نیوز ایجنسیاں )لاہور شمالی چھاؤنی میں گھر سے دو بہنوں کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعے کو پولیس نے خودکشی قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق کرن اور مریم نامی بہنوں نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ واقعے میں ایک بہن گھر میں جاں بحق ہوئی جبکہ دوسری بہن ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کا تعلق مالی طور پر کمزور گھرانے سے تھا ،والد دودھ کا کام کرتا ہے ۔ متاثرہ بہنیں گھروں میں  کام کاج کر کے روزی روٹی کماتی تھیں اور مبینہ طور پر معاشی مشکلات کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر یہ اقدام کیا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، تاہم بعد ازاں تحقیقات مکمل کر کے واقعہ کو خودکشی قرار دیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں