بھارت:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں فائرنگ ، پروفیسر جاں بحق
لکھنؤ ،نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی ریاست اترپردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر راؤ دانش علی کو نامعلوم حملہ آوروں نے کیمپس میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔رائو دانش علی گزشتہ11 سال سے یونیورسٹی کیمپس میں بطور پروفیسر کام کر رہے تھے ۔۔۔
موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے پروفیسر کے سر میں تین گولیاں ماریں۔ زخمی پروفیسر کو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔دوسری جانب نئی دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک پرچے میں مسلمانوں کے خلاف مظالم سے متعلق سوال شامل کرنے پر سماجی خدمات کے پروفیسرڈاکٹر وریندر بالاجی شاہرے کو معطل کر دیا۔