ٹریفک حادثات ،پیرافورس اہلکار سمیت 2 جاں بحق

ٹریفک حادثات ،پیرافورس اہلکار سمیت 2 جاں بحق

غضنفرموٹرسائیکل پر گھر جارہاتھا گرین ٹاؤن میں تیزرفتارگاڑی نے ٹکر ماردی سگیاں روڈ پر 22سالہ نعمان سرئیے سے لدے ٹرالر کی زدمیں آکر دم توڑگیا

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں ٹریفک حادثات میں پیرا فورس کے اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔بتایاگیاہے گرین ٹاؤن میں عظمت چوک کے قریب پیرافورس کا اہلکار غضنفر ڈیوٹی کے بعد موٹرسائیکل پر سوار اپنے گھر جارہاتھا کہ تیزرفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اسے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، متوفی ایک سال کی کمسن بیٹی کا باپ تھا۔سگیاں روڈ پر اسلام پورہ چوکی کے قریب سرئیے  سے لدے ٹرالر نے موڑ کاٹتے ہوئے گلشن راوی کے رہائشی موٹرسائیکل سوار 22سالہ نوجوان نعمان کوکچل کر ہلاک کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں