پشاور:ناکے پر 2لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ،ملزم گرفتار

پشاور:ناکے پر 2لاکھ روپے کے  جعلی کرنسی نوٹ برآمد ،ملزم گرفتار

پشاور(آئی این پی )تھانہ ایکسائز پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے 2لاکھ روپے کے جعلی پاکستانی کرنسی نوٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بتایاگیاہے کہ تھانہ ایکسائز پشاور کی پولیس نے ایچ گول چوک پر ناکہ لگا رکھاتھا ، دوران تلاشی مشتبہ شخص سے 2لاکھ روپے کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ، ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے مقدمہ درج کر لیاگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں