کاجو وزن کو قابو کرنے ، بلڈ شوگر ریگولیٹ کیلئے مفید
لاہور(نیٹ نیوز)کاجو پابندی سے کھانا آپکی صحت کے لیے بہتر کیوں ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ کاجو ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں اور روزانہ تقریباً 28 گرام کاجو کا استعمال وزن کو قابو میں رکھنے ، بلڈ شوگر کو ریگولیٹ کرنے اور۔۔
دل کی صحت بہتر بنانے میں نہایت معاون و مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔ماہرین صحت کے مطابق کچے اور بغیر نمک والے کاجو کی 28 گرام مقدار میں 157 کیلوریز، 5.16 گرام پروٹین، 12.4 گرام چکنائی، 8.56 گرام نشاستہ اور 0.9 گرام فائبر موجود ہوتا ہے ۔ کاجو میں تانبے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ، جو توانائی پیدا کرنے ، دماغ کی صحت مند نشوونما اور مضبوط مدافعتی نظام کے لیے ایک ضروری معدنیات ہے ۔ کاجو میں غیر سیر شدہ چکنائی پائی جاتی ہے جو دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔