پاکستان کو ساف بوائز انڈر 17چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو ساف بوائز انڈر 17چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

ایونٹ میں جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک کی فٹبال ٹیمیں شرکت کریں گی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کو ایک اور انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام میں اس اہم سنگ میل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (SAFF) بوائز انڈر 17 چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی ہے ، اور پاکستان اگست 2026 میں اس انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرے گا، جو انٹرنیشنل کھیلوں خصوصاً فٹبال کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے ۔اس ایونٹ میں جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک کی انڈر 17 فٹبال ٹیمیں شرکت کریں گی، جس سے نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کے مقابلوں کا موقع ملے گا بلکہ پاکستان میں ملٹی نیشنل فٹبال سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کی جانب سے اس اہم ایونٹ کی میزبانی حاصل کرنا ایک شاندار کامیابی ہے ۔ کھیلوں سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی سطح پر پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں