پی آئی اے کی نجکاری سے سرمایہ کاری بڑھے گی ،ملک بوستان
حکومت نے بزنس کمیونٹی پر اعتماد کیا، مثبت اور دور رس نتائج سامنے آئینگے
کراچی(آئی این پی)ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمدبوستان نے حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے شفاف عمل کو پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ اس وقت ملکی معیشت استحکام کی جانب رواں دواں ہے اورپی آئی اے کی شفاف نجکاری کے عمل کے تسلسل سے ملک میں مزید سرمایہ کاری ہوگی،خوشی اس بات کی ہے کہ فوجی فرٹیلائزربھی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہو سکتی ہے۔
حکومت کی طرف سے وضع کردہ پالیسیوں قوانین اور طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنے اور نجکاری کے بہترین بین الاقوامی طریقوں کو بروئے کار لایا گیا جس کے بعد شفاف نجکاری کا عمل مکمل ہوا اورقوی امید ہے کہ کابینہ بھی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو فوری منظور کرلے گی۔ملک محمدبوستان نے کہا کہ حکومت نے بزنس کمیونٹی پر اعتماد کیا جس کے مثبت اور دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔