دھاتو ں کی درآمدات میں 17فیصد اضافہ ریکارڈ

دھاتو ں کی درآمدات  میں 17فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)دھاتو ں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 17فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں دھاتوں کی درآمدات پر2.676ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو 17فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دھاتوں کی درآمدات پر2.294ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔نومبرمیں دھاتوں کی درآمدات کا حجم 505ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں