قومی ون ڈے سکواڈ وطن واپسی کیلئے جوہانسبرگ سے روانہ
جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑی براستہ دبئی وطن واپسی کے لیے جوہانسبرگ سے روانہ ہوگئے ۔
جوہانسبرگ سے پاکستان کے لیے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم، طیب طاہر، عثمان خان، ابرار احمد، عرفان خان اور محمد حسنین شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل دیگر کھلاڑیوں نے ٹیسٹ سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے ۔ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے سکواڈ میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، کامران غلام اور عبداللّٰہ شفیق ون ڈے ٹیم سے شامل ہوئے ہیں۔قومی ٹیسٹ سکواڈ آج سنچورین میں پریکٹس کرے گا، اس میدان میں پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔