نوجوان کے قتل پر البانیہ نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی

 نوجوان کے قتل پر البانیہ نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی

نیویارک(نیٹ نیوز)البانیہ نے ٹک ٹاک پر ایک سال کی پابندی کا اعلان کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق البانوی حکومت کا یہ اقدام گزشتہ ماہ ایک نوجوان کے۔

 قتل کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں دو لڑکوں میں سوشل میڈیا پر جھگڑا ہوگیا تھا جس میں ایک نے دوسرے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔سوشل میڈیا پر قتل کی حمایت کرنے والوں میں حیرت انگیز طور پر کم عمر بھی شامل تھے جس کے بعد بچوں پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات کا خدشہ پیدا ہوا ہے ۔وزیر اعظم ایدی راما نے کہا کہ پابندی جو کہ اسکولوں کو محفوظ بنانے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے ، اگلے سال کے اوائل سے نافذ العمل ہو جائے گی۔ یہ اعلان ملک بھر میں والدین اور اساتذہ کے کے گروپوں کے ساتھ وزیر اعظم کی 1,300 ملاقاتوں کے بعد سامنے آیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں