بھائی کی ڈھولکی میں حرا مانی کی بولڈ ڈریسنگ اور ڈانس پر تنقید
لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ حرا مانی کو ایک نئی ڈانس ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
حرا مانی کی بھائی کی ڈھولکی کے موقع پر شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔تاہم اس مرتبہ حرا مانی کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کے دل جیتنے میں ناکام رہیں اور انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ اداکارہ واقعی بالی ووڈ ڈانس کلچر سے متاثر ہیں اور ان کی نقل کرنے کا موقع کبھی نہیں گنواتی ہیں۔