زیمبیا:ـ صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

زیمبیا:ـ صدر پر کالا جادو کرنے  کے الزام میں 2 افراد گرفتار

لوساکا(اے پی)افریقی ملک زیمبیا کے صدر ہیکنڈے ہیچل پر کالا جادو کرنے کے الزام میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتارکر لیا ۔

 پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزموں سے 2 زندہ گرگٹ سمیت دیگر سامان بر آمد ہوا ہے ۔ ملزموں کو جادو ٹونے کے ذریعے صدر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔پولیس کے مطابق موزمبیق کے شہری جسٹن میبولیسی اور زیمبیا کے لیونارڈ فیری کو دارالحکومت لوساکا سے گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں