سولرصارفین کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے ،میاں زاہدحسین

سولرصارفین کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے ،میاں زاہدحسین

کراچی(آن لائن)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاور بیوروکریسی منظم انداز میں شمسی توانائی کے ڈومیسٹک، کمرشل اورانڈسٹریل صارفین کی حوصلہ شکنی کررہی ہے جوافسوسناک ہے ۔

بجلی کی ناقابل برداشت قیمتوں کی وجہ سے عوام اور کاروباری برادری میں شمسی توانائی استعمال کرنیکا رجحان بڑھ رہا ہے مگر پاورڈسٹری بیوشن کمپنیاں اس سلسلہ میں تعاون کے بجائے روڑے اٹکا رہی ہیں تاکہ انکی دکانداری چلتی رہے ۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گھریلوصارف کوایک گرین میٹر لگانے کے لئے چالیس سے ساٹھ ہزار تک اضافی اخراجات دینا پڑتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سنگل فیز میٹر کی ریڈنگ فرنٹ سے لی جاتی  ہے،گرین میٹر کی بلنگ کا نظام اتنا پیچیدہ رکھا گیا ہے جسے سمجھنا ننانوے فیصد صارفین کے لئے ناممکن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلنگ نظام میں شفافیت لائی جائے اورسولرصارفین کوہراساں کرنا بند کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں