پاکستان بزنس کونسل کا اضافی ٹیکسز پر اظہارتشویش

پاکستان بزنس کونسل کا اضافی ٹیکسز پر اظہارتشویش

کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی)نے ایڈوانس برائے ڈپازٹ تناسب اور کیپٹل ویلیو ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔۔

 کہ ان اضافی ٹیکسز نے بزنس کمیونٹی کو چیلنجز میں مبتلا کردیا ہے ، بالخصوص ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریٹیو بینکوں کی بیلنس شیٹ کو متاثر کررہا ہے ۔ پاکستان بزنس کونسل کے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق بیرون ملک اثاثوں کو ظاہر کرنے پر کیپٹل ویلیو ٹیکس نے ناصرف سرماریہ کار کو تذبذب میں مبتلا کیا ہے بلکہ سرمایہ کاری کے تسلسل کو بھی دھچکا پہنچایا ہے ۔ پاکستان بزنس کونسل کا مزید کہنا تھا کہ سی وی ٹی سے ریونیو بھی کم حاصل ہوا ہے اور سپریم کورٹ میں اسکے خلاف مقدمات بھی زیر سماعت ہیں، حکومت محصولات کی شرح نمو کو بڑھانے کیلئے طویل المدتی حکمت عملی اپنائے تاکہ ملک میں تجارتی سرگرمیاں پروان چڑھ سکے ، اسکے علاوہ پاکستان بزنس کونسل نے ٹوئٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت مالیاتی پالیسی کا جائزہ لے تاکہ ٹیکس کا بوجھ پہلے سے دینے والوں پر نہ پڑھے اور ٹیکس جی ڈی پی آئی ایم ایف ہدف کے مطابق ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں