محکمہ ایکسائز کی کارروائی،180 سو لٹر شراب برآمد ،6 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) محکمہ ایکسائز نے کارروائی کے دوران 1800 سو لٹر شراب برآمد کر کے 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائز نے سندر میں 9 ڈرم میں موجود 1800 لٹر شراب پکڑ لی۔
6 افراد کو شراب رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق ملزموں میں عقیل اختر، اختر عباس، محمد قیصر، یاسرعلی، محبوب حسین، احسان شامل ہیں ۔ ملزموں کے خلاف تھانہ سندر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔