ناشتہ مفت نہ دینے پر دکاندار پرتشدد ،ایک ملزم گرفتار

 ناشتہ مفت نہ دینے پر دکاندار  پرتشدد ،ایک ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ناشتہ مفت نہ دینے پر دکاندار پر تشدد کرنے والے ملزموں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔

ملزم چند روز قبل چنے والے سے ناشتہ لینے آئے ، دکاندار نے پیسوں کا تقاضا کیا جس پر ملزم گن پوائنٹ پر تشدد اور مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو تشدد اور دھمکیاں دیتے دیکھا جا سکتا ہے ، ملزم گلزار 3مقدمات میں سابق ریکارڈ یافتہ ہے ۔دکاندار نے بتایا اس سے پہلے بھی ملزم 5ہزار کا ناشتہ گن پوائنٹ پر لے جا چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں