شامی رہنمااحمد الشرح سے سعودی ، ترک ،اردنی وفود کی ملاقات

شامی رہنمااحمد الشرح سے سعودی ، ترک ،اردنی وفود کی ملاقات

تہران(اے ایف پی)شام کے نئے حکمران اور ایچ ٹی ایس کے سربراہ احمد الشرح المعروف ابو محمد الجولانی سے سعودی عرب ، ترکیہ ،اردن کے وفود نے ملاقات کی ہے ۔

سعودی وفد سے ہونے والی ملاقات میں سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے اور مستقبل کی شامی حکومت کو سعودی حمایت کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔دریں اثنا ترک وزیرِ خارجہ فدان نے بھی دمشق میں احمد الشرح سے ملاقات کی اور شام کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرنے اور سیاسی عبوری عمل میں تعاون کا وعدہ کیا۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ شام پر عائد تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں تاکہ ملک کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کیا جا سکے ، احمد الشرح نے بھی عالمی برادری سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے پیر کے روز احمد الشرع کے ساتھ ملاقات میں شام کی تعمیر نو کیلئے اپنے ملک کی حمایت کا اظہار کیا۔ادھر ایران نے کہا ہے کہ معزول صدر بشار الاسد کے خاتمے کے بعد تہران کا شام کے نئے حکمرانوں کے ساتھ براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہے ،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ بشار الاسدتہران کے دیرینہ اتحادی تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں