جاپانی آٹو کمپنی ہونڈا،نسان کے انضمام کے لیے بات چیت شروع

جاپانی آٹو کمپنی ہونڈا،نسان کے انضمام کے لیے بات چیت شروع

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپانی آٹو کمپنیز ہونڈا اور نسان نے انضمام پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

مشترکہ بیان میں دونوں فرموں نے کہا کہ انہوں نے ایک نئی ہولڈنگ کمپنی کے تحت اپنے کاروبار کو ضم کرنے پر بات چیت شروع کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کو الیکٹرک گاڑیوں پر چینی حریفوں اور ٹیسلا کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ٹویوٹا کے بعدہونڈا اور نسان جاپان کی نمبر دو اور تین کار ساز کمپنیاں ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں