چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن بھی شروع
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہوگیا ، آئی سی سی اعلامیہ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے شائقین آج سے ٹکٹ کیلئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔
ٹکٹوں کے لیے شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ پہلے رجسٹرڈ کروانے والے شائقین کو ٹکٹوں کیلئے ترجیح دی جائے گی۔