غزہ میں 2فوجی افسر اور1سپاہی ہلاک ،اسرائیل کی تصدیق

غزہ میں 2فوجی افسر اور1سپاہی ہلاک ،اسرائیل کی تصدیق

غزہ (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں 21فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اور ایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

 ٖعالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے مغربی کنارے پر فلسطینیوں کے طولکرم پناہ گزین کیمپ کو بمباری کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں ،طولکرم پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے 53سالہ خاتون خولہ علی عبداللہ عبدو اور18 سالہ فتحی سعید عودہ عبید شہید ہوگئے ،فلسطینی وزارت صحت کا کہناہے کہ گزشتہ روز 21شہادتوں کے بعد 14ماہ کی جنگ میں 45ہزار 338فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 7ہزار 764زخمی ہوئے ۔دوسری طرف اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اورایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے تینوں اہلکار حماس کے ایک حملے میں مارے گئے ۔اسرائیلی فوج کے مطابق کفیربریگیڈ کا ڈپٹی کمپنی کمانڈر کیپٹن ایلی گیبریل اتدیگی حماس کے حملے میں ماراگیا جبکہ ریزرو فوج کا میجر ہلیل دینار اور سارجنٹ نتھانیئل پیسچ بھی شمالی غزہ میں ہلاک ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں