چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان

 چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا۔ پاکستان 28سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کریگا۔۔

میگا ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے ، پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔لاہور اور دبئی میں 4،4 میچز کھیلے جائیں گے ، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیمز 3،3 میچز کی میزبانی کرینگے ، چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگا۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقہ موجود ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا تاہم اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا، فائنل کیلئے 10مارچ کا دن ریزروے ڈے رکھا گیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ، کراچی میں مدمقابل ہونگے ،20فروری بنگلا دیش اوربھارت، دبئی میں آمنے سامنے ہونگے ،21فروری کوافغانستان اور جنوبی افریقہ ، کراچی میں ،22 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ، لاہورمیں ،23 فروری کو پاکستان اوربھارت، دبئی میں ،24 فروری کو بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ، راولپنڈی میں،25 فروری کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ،راولپنڈی میں ،26 فروری کو افغانستان اور انگلینڈ، لاہور میں،27 فروری کو پاکستان اور بنگلہ دیش، راولپنڈی میں،28 فروری کوافغانستان اور آسٹریلیا، لاہور میں ،یکم مارچ کوجنوبی افریقہ اور انگلینڈ، کراچی میں ،2 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت، دبئی میں مقابلہ کرینگے ،4 مارچ کو پہلاسیمی فائنل دبئی میں اور5مارچ کو دوسرا سیمی فائنل لاہور میں کھیلاجائیگا جبکہ 9 مارچ کو فائنل لاہور (بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا) اوراگرموسم کی خرابی یاکسی اور وجہ سے پہلے دن فائنل کافیصلہ نہ ہواتو اگلے روز پھر میچ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں