خوش ہیں برابری کی بنیاد پر چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ ہوا:محسن نقوی

خوش ہیں برابری کی بنیاد پر چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ ہوا:محسن نقوی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ برابری اور عزت کی بنیاد پر چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ طے پایا ہے ۔

چیمپئنز ٹرافی پر پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ باہمی تعاون کے ساتھ معاملات طے پائے ہیں۔ باہمی حل کے لیے ہم آئی سی سی بورڈ ممبرز کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے تعمیری کردار ادا کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے مفاد کو فروغ دینے کے لیے بورڈ ممبرز کی خدمات قابل قدر ہیں، پاکستان کے لیے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنی بھر پور صلاحیتوں کے ساتھ اس پریمیئر ایونٹ کا انعقاد کرائیں گے ، ہم چیمپئنز ٹرافی میں پوری دنیا کو خوش آمدید کہنے کے لیے خوش ہیں۔ ہم پرعزم ہو کر یہ یقین دلاتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے ایک یادگار تجربہ ہوگا، ہم سب کے لیے اپنی مشہور میزبانی کرنے کے منتظر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں