چائے کو صحت بخش خوراک کے طور پر باقاعدہ درج کرلیا گیا

چائے کو صحت بخش خوراک کے طور پر باقاعدہ درج کرلیا گیا

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی طبی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے حال ہی میں چائے کو ایک صحت بخش غذا کے طور پر تسلیم کرلیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق یہ تاریخی فیصلہ عالمی سطح پر چائے کی صنعت کے دعووں کی تصدیق کرتا ہے کہ چائے صحت سے متعلق فوائد فراہم کرتی ہے ۔فیصلے میں خاص طور پر کہا گیا ہے کہ Camellia sinensis نامی پودے سے حاصل ہونے والی چائے ایک صحت بخش مشروب ہے ۔ چائے کی پیداوار اور عالمی سطح پر اس کی مارکیٹنگ کرنے والے کئی اداروں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔امریکا کی ٹی ایسوسی ایشن کے صدر پیٹر ایف گوگی نے اس فیصلے کو عالمی چائے کی صنعت کیلئے ایک "شاندار خبر" قرار دیا جو کہ چائے کو بطور صحت بخش مشروب کے طور پر فروغ دے گا۔ مزید برآں اس سے مارکیٹ پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں