حجامت کے دوران پولیس کو حملہ آور سے بچانے والا ہیرو وائرل
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں ایک شخص نے سوشل میڈیا پر راتوں رات مقبولیت حاصل کر لی ہے۔
جب ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اس نے بال کٹوانے کے درمیان ہی بھاگ کر سڑک پر ایک پولیس افسر کو ٹھگ کے حملے سے بچایا۔اس ‘ہیرو’ کی شناخت 32 سالہ کائل وائٹنگ کے نام سے ہوئی ہے جو چیشائر میں ہارون نامی باربر شاپ میں بال کٹوا رہا تھا کہ اسی دوران اس نے سڑک پر لڑائی دیکھی۔اس سے پہلے کہ صورتحال مزید سنگین ہوتی، مسٹر کائل حجامت کی کرسی سے اُٹھے اور اس حال میں پولیس اہلکار کی مدد کو بھاگے کہ حجامت کا کپڑا ان کے گرد لپٹا ہوا تھا۔مسٹر کائل نے بھاگ کر ٹھگ کو پیچھے سے پکڑلیا اور اسکی گرفت سے افسر کو آزاد کرالیا۔جتنی دیر کائل نے اُسے پکڑ کے رکھا اتنی دیر میں دوسرے راہگیر بھی مدد کے لیے اکٹھے ہوگئے اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔