نومبر، مقامی موبائل فون مینوفیکچرنگ میں 8 فیصد کمی

نومبر، مقامی موبائل فون مینوفیکچرنگ میں 8 فیصد کمی

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن نے موبائل مینوفیکچرنگ پر رپورٹ جاری کردی۔ نومبر 23 کے مقابلے نومبر 24 میں مقامی موبائل فون کی مینوفیکچرنگ میں 8 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 24 کے مقابلے نومبر 24 میں موبائل فون مینوفیکچرنگ میں 35 فیصد کمی ہوئی۔  نومبر 2024 میں مقامی طور پر تیار کئے جانے والے موبائل فون 23 لاکھ 10 ہزار یونٹ رہے۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اکتوبر 24 میں مقامی موبائل کمپنیز نے 35 لاکھ 30 ہزار یونٹس بنائے تھے اور اکتوبر 24 میں موبائل مینوفیکچرنگ نے 7 ماہ کی بلند سطح ریکارڈ کی تھی۔ دوسری جانب سال 2024 کے 11 ماہ میں مقامی موبائل مینوفیکچرنگ 57 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 84 لاکھ 30 ہزار یونٹ رہی۔ اسکے علاوہ سال 2024 کے 11 ماہ میں 2 کروڑ 84 لاکھ میں سے 1 کروڑ 70 لاکھ اسمارٹ فونز تیار کئے گئے جبکہ سال 2024 کے 11 ماہ میں 1 کروڑ 14 لاکھ 2 جی فونز تیار کئے ،اس دوران موبائل فونز کی طلب 3کروڑ 29لاکھ یونٹس رہی۔ موبائل فون کی تیاری میں رکاوٹ خام مال کی قلت اورتوانائی ٹیرف میں اضافہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں