الو ارجن نئی مشکل میں، پولیس کی توہین کا مقدمہ درج

الو ارجن نئی مشکل میں، پولیس کی توہین کا مقدمہ درج

ممبئی (شوبزڈیسک )تیلگو سپر سٹار الو ارجن جو گزشتہ تین ہفتوں سے بحران کا شکار ہیں، اب انہیں ایک اور۔

 نئی مشکل صورتحال کا سامنا ہے ، کانگریسی رہنما نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ انہوں نے اپنی فلم پشپا 2: دی رول میں پولیس کی توہین کی ہے ۔ کانگریس کے رہنما تھینمار مالانہ نے پشپا 2 کے ایک سین کے حوالے سے اپنی مایوسی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔ کانگریسی رہنما نے فلم میں سوئمنگ پول کے ایک منظر کو توہین آمیز قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ یہ قانون نافذ کرنے والے افسروں کے وقار کو مجروح کرتا ہے ۔کانگریس کے رہنما نے الو ارجن کے علاوہ فلم کے ڈائریکٹر سوکومار اور پروڈیوسرز کے خلاف بھی شکایت درج کروائی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پشپا ٹو کے بنانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔ انھوں نے حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلم میں پولیس کی جارحانہ تصویر کشی کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں