پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود، فرانسیسی سفیر
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان اس وقت سفارتی اور سیاسی بہترین تعلقات ہیں، معاشی تجارتی، اقتصادی، سفارتی، تعلقات کو مزید مزید فروغ دیا جائے گا۔
فرانس کی بہت ساری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا،بلا شبہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع مواقع اور صلاحیت موجود ہے ۔پی آئی اے پروازوں کی بحالی ایک خوش آئند فیصلہ ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں ثقافتی تعاون،معیشت اور اقتصادیات کے شعبے میں دو طرفہ تعاون اہمیت کا حامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے فرانس پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔