اوساکا 2025 میں بھرپور شرکت کرینگے، وفاقی وزیر تجارت

اوساکا 2025 میں بھرپور شرکت کرینگے، وفاقی وزیر تجارت

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ جاپان میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش اوساکا 2025 میں پاکستان بھرپور شرکت کرے گا۔

پاکستانی مصنوعات بالخصوص نمک اور اس کی مصنوعات کو نمائش میں پیش کیا جائے گا۔ منگل کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت نے عالمی تجارتی نمائش میں پاکستانی پویلین کے قیام اور ٹڈاپ کو اس نمائش میں پاکستانی مصنوعات کو بہتر طریقے سے ڈسپلے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں