پاک،امریکا تجارتی حجم کو دگنا کیا جاسکتا ہے ،وفاقی چیمبر
کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بتایا ہے کہ امریکہ دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے کہ جن کے ساتھ پاکستان کو دو طرفہ تجارت میں سرپلس حاصل ہے اور۔۔۔
پاک امریکہ باہمی تجارتی حجم 2023 میں 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا اور سال 2024 میں بھی اس میں اضافہ جاری ہے کیونکہ جنوری تا اکتوبر 2024 کے پہلے 10 مہینوں میں یہ 6.3 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ امریکہ کیلئے پاکستانی ایکسپورٹ باسکٹ میں متوقع تنوع و تبدیلیوں کے پیش نظر چند سال کے مختصر عرصے میں اس دو طرفہ تجارتی حجم کو ممکنہ طور پر دگنا کیا جا سکتا ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ امریکہ کے جی ایس پی پروگرام میں تجدید اور توسیع کی جا سکتی ہے اور پاکستانی برآمد کنندگان کو چاق و چوبند رہنا چاہیے۔