ڈونلڈ ٹرمپ کا آزاد ملک گرین لینڈ پرقبضہ کرنے کا اشارہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا آزاد ملک گرین لینڈ پرقبضہ کرنے کا اشارہ

واشنگٹن (اے ایف پی ،آئی این پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جوبائیڈن کے سزائے موت کے 37قیدیوں کی سزا کو عمر قید میں بدلنے پر شدید تنقید کی ہے۔۔۔

جوبائیڈن کے صدارتی اعلان کے بعد سزائے موت کے منتظر وفاقی قیدیوں کی تعداد 3 رہ گئی ۔جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں میری انتظامیہ کی جانب سے وفاقی پھانسیوں پر عائد پابندی سے مطابقت رکھتی ہیں جبکہ دہشت گردی اور اجتماعی قتل کے مجرموں کی سزائے موت برقرار رہے گی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے غیر مناسب فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی اور جوبائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک آزاد ملک گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کا اشارہ دیا ہے ،انہوں نے اس جزیرے کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کیاتاہم گرین لینڈ کے وزیراعظم موٹ ایجیڈے نے واضح کیا کہ یہ جزیرہ فروخت کیلئے نہیں ۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغا م میں کہاتھا کہ گرین لینڈ ڈنمارک کا نیم خودمختار حصہ ہے لیکن اسے کچھ آزادی حاصل ہے ، امریکا کو گرین لینڈ کی ملکیت اور اسے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ دنیا بھر میں قومی سلامتی اور آزادی کیلئے ضروری ہے اورگرین لینڈ امریکی فضائیہ کے ایک بڑے اڈے کا مقام بھی ہے ۔ اس سے قبل 2019 میں بھی سابق صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی ۔دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد وہ سکولوں اور مسلح افواج سے خواجہ سراؤ ں کو نکال دیں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں