کشمیری نژاد پاکستانی شفق محمود برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے تاحیات رکن بن گئے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لبرل ڈیمو کریٹ کے رہنما کشمیری نژاد پاکستانی شفق محمود ہاؤس آف لارڈ کے تاحیات رکن بنا دئیے گئے ۔
کشمیر میں پیدا ہونے والے شفق محمود اپنے خاندان کے ہمراہ 4 برس کی عمر میں شیفیلڈ آ کر آباد ہوئے تھے ، شیفیلڈ کونسل میں 2011 سے لبرل ڈیموکریٹ گروپ کے لیڈر شفق محمود نے گاڑیوں سے سامان اتارنے سے عملی زندگی کا آغاز کیا ، شیفیلڈ یونیورسٹی سے بزنس کی تعلیم حاصل کی، شفق محمود 2011 میں شیفیلڈ کونسل میں لبرل ڈیموکریٹ گروپ کے رہنما بنے ، 2015 میں ملکہ برطانیہ نے انہیں ایم بی ای کے اعزاز سے نوازا، 2019 میں انہیں یورپی پارلیمنٹ یارکشائر و ہمبر کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا۔