ٹیکسی اور ایمبولنس ڈرائیورز میں ڈیمنشیاسے موت کاخطرہ کم
نیویارک(نیٹ نیوز)نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ لوگ غیرشعوری طور پر اپنے دماغ کو ڈیمنشیا کے خلاف دفاع کی ایک تہہ فراہم کرتے ہیں۔
اور یہ لوگ خاص طور پر ٹیکسی اور ایمبولینس ڈرائیورز ہیں۔سائنسدانوں نے متعدد مطالعات پر مبنی ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور دریافت کیا کہ ٹیکسی اور ایمبولینس ڈرائیوروں میں ڈیمنشیا سے موت کا خطرہ تقریباً سب کے مقابلے میں سب سے کم ہوتا ہے ۔ عام آبادی کا ڈیمنشیا سے مرنے کا خطرہ 1.69 فیصد ہوتا ہے جبکہ ٹیکسی ڈرائیوروں میں یہی خطرہ صرف 1.03 فیصد اور ایمبولینس ڈرائیوروں میں 0.74 فیصد ہوتا ہے ۔سائنسدا نوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا فرق ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ راستے کو یاد رکھنا اور زیادہ دیر تک ڈرائیونگ کرنا دماغی بیماری سے بہتر قوت مدافعت کی کلید ثابت ہو سکتا ہے۔