مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں جاگری،5ہلاک
سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک پیش آیا۔ریسکیو آپریشن میں کھائی سے 5 فوجیوں کی لاشیں نکالی گئیں دیگر 5 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،دو کی حالت نازک ہے ، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی 11 مراٹھا لائٹ انفنٹری کے اہلکاروں کو نیلم میں ہیڈ کوارٹر سے لے کر بالنوئی گوہرہ پوسٹ جا رہی تھی۔بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔ ترجمان نے دہشتگردی کاامکان مسترد کردیا تاہم انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔