سیمنٹ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
اسلام آباد (آئی این پی )سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 48.04 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔نومبر میں 8 لاکھ 81 ہزار میٹرک ٹن سے زائد سیمنٹ ایکسپورٹ کیا گیا۔۔
نومبر میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 3 کروڑ 9 لاکھ ڈالر سے زائد رہا، اکتوبر کے مقابلے نومبر میں سیمنٹ کی برآمدات میں 21.47 فیصد کمی ہوئی۔اکتوبر میں تقریباً 10 لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کیا گیا تھا، جولائی تا اکتوبر 37 لاکھ 39 ہزار ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کیا گیا۔