ان ڈرائیو اسلام آبا یونائیٹڈ کا آفیشل اسپانسر بن گیا

ان ڈرائیو اسلام آبا یونائیٹڈ  کا آفیشل اسپانسر بن گیا

کراچی(بزنس ڈیسک)ان ڈرائیو نے پاکستان سپر لیگ 2025 کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل اسپانسر بننے کا اعلان کردیا،یہ اشتراک کمیونٹیز کو بااختیار بنانے اور کھیلوں کے فروغ کیلئے ادارے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ان ڈرائیو پاکستان کے کنٹری لیڈمحمد اویس سعید نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈکی اسپانسرشپ ہماری اس وابستگی کی عکاس ہے کہ ہم مقامی ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں اور نوجوان کھلاڑیوں کیلے مواقع پیدا کریں۔ ان ڈرائیو ساؤتھ ایشیا کے مارکیٹنگ منیجر حسن زمان نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کیساتھ ہماری شراکت داری صرف اسپانسر شپ تک محدود نہیں بلکہ مقامی کمیونٹیزکو کھیلوں کے ذریعے مضبوط بنانے کا مشترکہ وعدہ ہے ۔ان ڈرائیو شائقین کو کھیلوں کے مزید قریب لانے کیلئے خصوصی مواقع بھی متعارف کروارہا ہے۔ خوش نصیب صارفین اور اسلام آباد یونائیٹڈکے مداح ٹیم کے ٹریننگ گراؤنڈز کا خصوصی دورہ کریں گے اور پسندیدہ کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں