3500 میل سے زیادہ تنہا ہائیکنگ کرنیوالی خاتون
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا بھر کے 3541 میل پیدل سفر کرنیوالی ریاست واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی جیسیکا گیو امریکا میں کانٹینٹل ڈیوائیڈ ٹریل (سی ٹی ڈی)، کینیڈا میں گریٹ ڈیوائیڈ ٹریل (جی ڈی ٹی) اور میکسیکن سرحد کے قریب جھیل Kakwa میں اکیلے سفر کرنے میں کامیاب رہیں۔
امریکی شہر Seattle سے تعلق رکھنے والی جیسیکا گیو کے والدین کا تعلق چین سے ہے اور وہ ہمیشہ سے باہر گھومنا پسند کرتی تھیں۔ جب انہوں نے اس سفر کی منصوبہ بندی شروع کی، تو اس سے قبل مختلف ممالک میں ہائیکنگ اور پیدل چلنے کا تجربہ کیا ، سفر کے دوران انہوں نے برف سے ڈھکے راستوں میں جدوجہد کی، جن میں کسی راستے کے آثار نہیں ملتے ، ڈھلوانوں سے گزریں اور انجری کا سامنا بھی ہوا۔وومنگ کے مچھروں نے انہیں کافی تنگ کیا جبکہ ریچھوں اور دیگر جانوروں نے راستہ روکا۔ان کا سفر 9 ستمبر کو جھیل Kakwa پر ختم ہوا۔