کچھ افراد فون الارم سے پہلے کیسے جاگ جاتے ہیں

کچھ افراد فون الارم سے پہلے کیسے جاگ جاتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)کیا آپ کیساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ صبح فون الارم بجنے سے کچھ منٹ پہلے خودکار طور آنکھیں کھل جاتی ہیں ۔یہ ہمارے جسم کی اندرونی گھڑی کا کام ہوتا ہے ۔ہمارے دماغ کے اندر suprachiasmatic nucleus نامی نیورونز کا ایک چھوٹا گروپ موجود ہوتا ہے جن کو ماسٹر کلاک بھی کہا جاتا ہے۔

ہمارا جسم اس گھڑی کو قدرتی طور پر سیٹ کرتا ہے چونکہ سونے ، جاگنے ، کھانے اور جسمانی سرگرمیوں کے معمولات اس اندرونی گھڑی سے منسلک ہوتے ہیں تو یہ گھڑی روزانہ کے ان رویوں کے بارے میں اندازہ لگانے لگتی ہے اور اس وقت کے مطابق متعلقہ ہارمونز کا اخراج کرتی ہے ۔تو جن افراد کے سونے اور جاگنے کے وقت میں تسلسل ہوتا ہے تو یہ اندرونی گھڑی جان جاتی ہے کہ آپ عموماً کس وقت جاگتے ہیں اور اسی وجہ سے فون الارم بجنے سے قبل ہی یہ گھڑی جسم کو اٹھنے کے لیے تیار کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں