بلیاں عورتوں سے زیادہ مردوں کو میاں کرتی ہیں:تحقیق
انقرہ (نیٹ نیوز) ترکیہ کی انقرہ یونیورسٹی کی حالیہ نئی تحقیق میں بلیوں کے رویے سے متعلق دلچسپ پہلو سامنے آیاہے ۔نیویارک ٹائمز کے مطابق تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ بلیاں عورتوں کے مقابلے میں مردوں کے ساتھ آواز کے ذریعے زیادہ بات چیت کرتی ہیں۔ یعنی بلیاں مردوں کے سامنے زیادہ میاں کرتی ہیں۔
ماہرین نے 31 گھریلو بلیوں اور ان کے مالکان کے رویوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جب بلیاں اپنے مالک سے ملیں تو ابتدائی 100 سیکنڈز میں ان کے رویوں کو ریکارڈ کیا گیا۔ مردوں کے ساتھ ملاقات پر بلیاں اوسطا 4.3 مرتبہ آواز نکالتی رہیں جبکہ خواتین کے ساتھ تعداد صرف 1.8 مرتبہ رہی۔ محققین کے مطابق اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ مرد عام طور پر بلیوں کے غیر لفظی اشاروں پر کم توجہ دیتے ہیں۔ نتیجتا بلیاں اپنی بات منوانے یا توجہ حاصل کرنے کے لیے آواز کا سہارا زیادہ لیتی ہیں۔