پی ایس ایل ٹرافی کی نیویارک ٹائمز سکوائر پر نمائش
نیویارک (سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل ٹرافی کے ٹائمز سکوائر پہنچنے پر شدید سردی کے باوجود فینز کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔
پی ایس ایل ٹرافی کوخصوصی بس کے ذریعے ٹائمز سکوائر پہنچایاگیا۔شان مسعود، سلمان علی آغا، فہیم اشرف ، صائم ایوب، سعودشکیل،ابراراحمد ٹرافی کے ہمراہ ٹائمز سکوائر پر پہنچے ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اورسی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔فینز نے کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ تصاویر لیں۔فینز کا پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کو اظہار کیا۔