یو ٹیوب،پاکستانی مواد کے واچ ٹائم کا 60فیصد غیر ملکی

یو ٹیوب،پاکستانی مواد کے واچ ٹائم کا 60فیصد غیر ملکی

لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان میں یوٹیوب پر کنٹینٹ کری ایشن یا مواد کی تیاری کی رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے ، پاکستانی تخلیقی صلاحیتیں صرف ملک کے اندر ہی نہیں پروان چڑھ رہیں بلکہ دنیا بھر کے دلوں اور سکرینوں کو مسحور کن بنا رہی ہیں۔

 2025 میں 95 ہزار سے زائد پاکستانی یوٹیوب چینلوں نے 10 ہزار سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کیا ہے جبکہ 13 ہزار سے زیادہ چینل ایسے تھے جن کے ناظرین کی تعداد ایک لاکھ سبسکرائبرز سے تجاوز کر گئی۔اسی طرح سے ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی چینلوں نے ایک ملین سبسکرائبرز کا قابلِ قدر ہدف بھی عبور کیا ۔سب سے زیادہ متاثر کن پہلو پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی رسائی ہے جہاں پاکستانی مواد کے مجموعی واچ ٹائم کا 60 فیصد سے زائد حصہ بیرونِ ملک ناظرین پر مشتمل ہے ۔ کہانیاں، نقطۂ نظر اور تفریح تخلیق کر رہے ہیں جو براعظموں کے پار لوگوں کے دلوں کو چھو رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں