زاہدہ حبیب کی جانب سے ڈی ٹی آئی میں ایچ ایم حبیب انڈوومنٹ فنڈ قائم
کراچی(بزنس ڈیسک)معروف بینکار ایچ ایم حبیب کی بیٹی زاہدہ حبیب نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ (ڈی ٹی آئی) میں ایچ ایم حبیب انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس کا مقصد ٹیکنکل شعبہ میں نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
یہ فنڈ ڈی ٹی آئی کے مختلف ٹیکنیکل شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لیے مستقل وظائف فراہم کرے گا۔ان وظائف کی بدولت مستحق افراد کو اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا جو ان طلبہ کو بہتر روزگار حاصل کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے درکار ضروری مہارتوں سے آراستہ کریں گے ۔ڈی ٹی آئی کے جنرل منیجر مرتضیٰ علی نے کہا کہ ایچ ایم حبیب انڈوومنٹ فنڈ کے قیام پر ہم زاہدہ حبیب کے شکر گزار ہیں۔