بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتی پیداوارسستی ہونگی، چیئرمین اپٹما
فیصل آباد(آئی این پی)آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شعیب عثمان اور ممتاز صنعتکار ملک باؤ محمد اکرم نے۔۔۔
وزیراعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کو خوش آئند اور قوم کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے صنعتی پیداوارسستی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا جبکہ اس سے 2سے 3 ارب ڈالرکی ایکسپورٹ بڑھنے کے بھی قوی امکانات ہیں جس کے ساتھ ملک کی بند صنعتیں چالو ہونے سے بیروزگاری کے خاتمہ اور معیشت کی بحالی میں بڑی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں اتنی بڑی کمی پر رضا مند کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا جس کیلئے حکومت کو سخت محنت کرنا پڑی جس کا کریڈٹ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔