حریم فاروق کی پھٹی جینز پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید

حریم فاروق کی پھٹی جینز پر  سوشل میڈیا پر شدید تنقید

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان حریم فاروق ایوارڈز کی ریہرسل کے دوران پہنے گئے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔

حریم فاروق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، جس میں وہ سفید کاٹن کرتا اور پھٹی ہوئی جینز پہنے نظر آئیں، جینز گھٹنے کے حصے سے مکمل طور پر پھٹی ہوئی تھی، صارفین نے اس لباس کو نامناسب اور غیر موزوں قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے ، ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں ایسا فیشن اپنانا چاہیے جو ہم پر اچھا لگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں