اسٹاک ایکسچینج:تیزی ،انڈیکس 1لاکھ71 ہزار کی سطح چھوگیا

اسٹاک ایکسچینج:تیزی ،انڈیکس 1لاکھ71 ہزار کی سطح چھوگیا

اسٹاک ایکسچینج:تیزی ،انڈیکس 1لاکھ71 ہزار کی سطح چھوگیا 876پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 170,741پر بند

کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی کا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا ،ایک موقع پر 1136 پوائنٹس کے ریکارڈ ساز اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس پہلی مرتبہ ایک لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا۔بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میںانڈیکس ایک لاکھ 70ہزار کی سطح پر واپس آگیا۔

ایک اہم پیشرفت میں اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ کی توقعات کے برعکس پیر کو پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے اسے 10.5 فیصد کردیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 876 پوائنٹس کے اضافے سے 170,741 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30اور آل شیئرزانڈیکس میں بھی تیزی ہوئی۔مجموعی طور پر 560 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 239 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 202 میں کمی اور 119 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں