متنازعہ تصویر ،فن لینڈ کی ملکہ حسن کا ٹائٹل واپس

 متنازعہ تصویر ،فن لینڈ کی ملکہ حسن کا ٹائٹل واپس

ہیلنسکی(این این آئی)فن لینڈ کی بیوٹی کوئین سارہ ڈزافس کی ایک متنازعہ تصویر نے وسیع پیمانے پرعوام میں غصہ اور احتجاج کو جنم دیا،

جسے نسلی رنگیت کے اشارے والا قرار دیا گیا،اس کے بعد اس سے تاج واپس لے لیا گیا، یہ واقعہ ملکہ حسن 2025 کے مقابلے میں حصہ لینے کے چند ہفتے بعد پیش آیا۔نومبر کے آخر میں22 سالہ سارہ ڈزافس ایک تصویر میں دکھائی دی، جس میں وہ اپنی آنکھوں کے کونوں کو کھینچ رہی تھیں اور تصویر کے ساتھ فن لینڈش میں کیپشن تھا جس کا مطلب تھاکہ میں کسی چینی شخص کے ساتھ کھانا کھا رہی ہوں۔ متنازعہ تصویر جرمن ایپ جودل پر سارہ کے ایک دوست نے شیئر کی اور مبینہ طور پر کیپشن اس نے سارہ کی معلومات کے بغیر شامل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں