پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل اورمائننگ کمپنی کے درمیان معاہدہ
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل نے اپنے آپریشنز اور کاروباری دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ نیا معاہدہ کرلیا ہے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق اس معاہدے کے تحت پی آئی بی ٹی ریکوڈک کی طرف سے سونے اور تانبے کے کارگو کنسنٹریٹ کی ہیڈلنگ، اسٹوریج اور برآمد کی خدمات فراہم کرے گا۔معاہدے کے بعد پی آئی بی ٹی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کے ساتھ سپلیمنٹری امپلی منٹیشن ایگریمنٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔